Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 10TH November 2020, SAMAA TV

[ad_1]

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 2500 روپے اور فی اونس 80 ڈالر گر گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 2500 روپے کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 2143 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 108 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔ جس میں اب تک 19 ہزار 900 روپے کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم اب کرونا ویکسین کی 90 فیصد تک مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر دیکھی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 80 ڈالر کمی سے 1877 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ بھی 70 روپے کمی سے 1180 روپے جبکہ 10 گرام 60.02 روپے سستی ہوکر 1011.65 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.60 ڈالر سستی ہوکر 24.15 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی کمی

[ad_1] اسلام آباد : وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *