Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 13th August – SAMAA TV

مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا مزید ایک  ہزار اور فی اونس 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں 4 روز کے دوران 13 ہزار روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، تاہم روس کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کے دعوے کے بعد سنہری دھات کی قیمت میں کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1931 ڈالر کا ہوگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے، جس میں اب تک 123 ڈٓالر کی کمی ہوچکی ہے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 1470 روپے جبکہ دس گرام نرخ 1260 روپے پر برقرار ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 1.06 ڈالر اضافے سے 26.60 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *