Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 13th July 2020 – SAMAA TV

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس 1809 ڈالر ہوگیا۔

پاکستان میں یکم جولائی سے سونے کے فی تولہ نرخ 4 ہزار 50 روپے بڑھ چکے ہیں، ملکی مارکیٹ میں سونا ایک لاکھ9 ہزار 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو دبئی کے مقابلے میں 5 ہزار 500 روپے سستا ہے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 93  ہزار 664 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 1809 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1060 روپے جبکہ دس گرام 908 روپے ہوگئی، فی اونس چاندی 19.05 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں 9 جولائی کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے۔

SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *