Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 17TH June 2020 – SAMAA TV

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت 300 روپے اور فی اونس 15 ڈالر گر گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (بدھ 17 جون کو) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 98 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے سستا ہوکر 84 ہزار 534 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی سے 1715 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں 16 اپریل 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 17.45 ڈالر ہے۔

SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *