Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 24th July – SAMAA TV

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ملکی سطح پر 3 روز کے دوران فی تولہ نرخ 9 ہزار 250 روپے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں نرخ 93 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7 ماہ کے دوران 34 فیصد اضافہ ہوگیا، ملکی سطح پر یکم جولائی سے سونے کے فی تولہ نرخ 13 ہزار 500 روپے بڑھ چکے ہیں۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 766 روپے کا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی اونس سونے کے نرخ مزید 14 ڈٓالر اضافے سے 1896 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی مزید 50 روپے اضافے سے 1400 روپے جبکہ دس گرام 42.87 روپے بڑھ کر 1100.27 روپے کی ہوگئی۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.40 ڈالر کمی سے 22.60 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں جنوری 2020ء سے اب تک سونے کے فی تولہ نرخ 30 ہزار 550 (تقریباً 34 فیصد) بڑھ چکے ہیں۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *