Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 5TH September – SAMAA TV

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 300 روپے اور فی اونس 5 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 258 روپے سستا ہوکر 99 ہزار 108 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں اب تک 16 ہزار 400 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی سے 1933 ڈالر کا ہوگیا۔ اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 1350 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 25.72 روپے گر کر 1157.40 روپے ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.30 ڈالر اضافے سے 27 ڈالر ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *