Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 9th June 2021, SAMAA TV

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 650 روپے سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 650 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 558 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 250 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عیدالفطر کے بعد پیر 17 مئی سے 26 مئی 2020ء تک ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی تھی۔

گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔





Source link

About

Check Also

بجٹ 2022 پر ماہرانہ تجزیہ

SAMAA | Farooq Baloch – Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 7 hours ago …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے