Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 9TH October– SAMAA TV

[ad_1]

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1400 اور فی اونس 31 ڈالر مہنگا ہوگیا، دو روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر سستا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہوکر 98 ہزار 80 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ دو روز قبل فی اونس سونا 29 ڈٓلر سستا ہوگیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 1200 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 1028.80 روپے پر برقرار ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی ایک ڈالر اضافے سے 24.40 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

[ad_1] وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *